عبدالعلیم عمران خان کے ایڈوائزرآن پولیٹکل افیئرز،شعیب صدیقی الیکشن امور کے مشیر مقرر

عبدالعلیم عمران خان کے ایڈوائزرآن پولیٹکل افیئرز،شعیب صدیقی الیکشن امور کے مشیر مقرر

لاہور + اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+آئی این پی) تحریک انصاف کے رکن عبدالعلیم خان چیئرمین عمران خان کے ایڈوائزر آن پولٹیکل افیئرز مقرر ہو گئے۔ گزشتہ روز تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ یادرہے عبدالعلیم تحریک انصاف لاہور کے صدر بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماء شعیب صدیقی کوالیکشن امور کے لئے اپنا مشیر مقررکر دیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما شعیب صدیقی کو نئی ذمہ داری سونپ دی ہے اور شعیب صدیقی کو الیکشن امور کیلئے اپنا مشیر مقرر کیا ہے۔