سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری کو سپردخاک کردیا گیا

لاہور(خبرنگار+ وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار حسین چودھری کو گزشتہ روز ڈیفنس کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک، سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چودھری، اعلی عدلیہ کے موجودہ اور سابق ججز، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اعظم نذیر تارڑ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا، وکلاء تنظیموں کے عہدیداروں، سینئر وکلائ، سیاسی رہنما ئوں چوہدری شجاعت حسین، پرویز الٰہی اور مرحوم کے عزیزواقارب نے شرکت کی، افتخار حسین چودھری کا جمعہ کے روز لندن میں انتقال ہوگیا تھا اور گزشتہ روز ہی ان کاجسد خاکی پاکستان پہنچا تھا، ان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعا اورقرآن خوآنی آج بروز پیر شام 5بجے ان کی رہائش گاہ ڈیفنس میں ہوگی، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔