اورنج لائن منصوبہ سے متاثرہ پوسٹل کالونی اور سگنل کالونی کے رہائشیوں نے گھر کے بدلے گھر کا مطالبہ کر دیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) اورنج لائن ٹرین منصوبے کی زد میں آنیوالے پوسٹل کالونی اور سگنل کالونی کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے گھر کے بدلے گھر دینے کا مطالبہ کر دیا۔ گذشتہ روز کوپر روڈ پر مظاہرین نے احتجاج کرتے کہا کہ ریلوے کالونی میں مقیم سرکاری ملازمین کو 10لاکھ جبکہ پوسٹل کالونی کے مکینوں کو 1لاکھ روپے دینا ناانصافی ہے۔ حکومت معاوضہ کی ادائیگی میں بھی امتیازی سلوک برت رہی ہے۔