حکومت عوام دشمن پالیسیوں سے باز رہے : چودھری محمد سرور
لاہور(خبر نگار) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزرچوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت عوام دشمن پالیسوں سے باز آجائے ورنہ تحر یک انصاف عوامی طاقت سے لیگی حکومت کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیگی ‘ موجودہ حالات میں (ن) لیگ حکومت کا آئینی مدت پوری کر نا ملک کیلئے مستقبل کیلئے خطر ناک ہوگا ۔پی آئی اے کی نجکاری جیسے حکومتی اقدامات انکی سیاست موت ثابت ہوں گے ۔ وہ اتوار کے روز اپنے اعزاز میں ڈیفنس میں دیئے جانیوالے ظہرانہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید ‘رکن پنجاب اسمبلی مراد راس ‘میاں اسلم اقبال اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پاس عوامی طاقت ہے ہم جب چاہے ملک میں احتجاجی تحر یک شروع کر سکتے ہیں۔