پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کا فارن یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں پر کمرے الاٹ کرنیکا فیصلہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سکھ گورد وارہ پر بندھک کمیٹی نے بیرون ملک سے آنے والے یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں کمروں کی الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ،اسکے بعد معذوراور بزرگ خواتین اورحضرات ہوں گے، جبکہ ارکان اسمبلی سمیت کسی بھی شخص کے لیے نہ کوٹہ ہوگا اور نہ انکے نام پر پہلے سے کمرہ بک کیا جائے گا، یہ فیصلہ بابا گورو نانک دیو جی کی تعلیما ت کیا مطابق کیا گیا ،ان الاٹمنٹ کو منظم طریقہ سے انجام دینے کے لیے انتظامات پر بندھک کمیٹی کے نامزد شدہ ارکان کے سپرد کیے جا چکے ہیں ۔یہ باتیں پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ اور بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق نے گزشتہ روز مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوںنے کہاکہ پر بندھک کمیٹی اورمتروکہ وقف املاک بورڈ نے ننکانہ صاحب میں "با با گورو نانک دیو جی ماڈل ہائی سکول" کا انتظامی کنٹرول پر بندھک کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔