لاہور اور گوجرانوالہ میں مٹھائی کی دکانوں پر گرم تیل گرنے اور آگ بھڑکنے سے 10 افراد جھلس گئے
لاہور، گوجرانوالہ ( نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) لاہور میں حلوائی کی دکا ن پرتیل کی کڑ اہی میں آگ لگنے سے 6افر ادجھلس کر زخمی ہو گئے۔ ستوکتلہ کے علا قے میں واپڈا ٹا ئو ن کے قر یب ایک مٹھا ئی کی دکا ن پرتیل کی کڑ اہی میں حلو ہ پو ڑ ی تیا ر کی جا رہی تھی کڑ اہی میں اچا نک آ گ بھڑ ک اٹھی جس کی زد میں آنے اور گر م تیل اوپر گر نے سے 6افر ادجھلس کر زخمی ہو گئے ۔زخمیوں میں 2 کی حالت تشو یشنا ک بتائی جاتی ہے ۔علاوہ ازیں گوجرانوالہ میں واپڈا ٹائون کے قریب مٹھائی کی دوکان میں کاریگر سجاد ، صداقت ، حسن اور حافظ زین حسب معمول کام میں مصروف تھے اس دوران گرم تیل ان پر گر گیا ۔ بری طرح جھلسنے والے کاریگروں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے سجادکو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے لاہور ریفر کر دیا گیا ۔