اسلام مسلکی بنیاد پر کسی کو قتل کرنے کی ا جازت نہیں دیتا : ضیا الحق نقشبندی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلام مسلکی اختلاف کی بنیاد پر کسی کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا،اسلامی ریاست کے باغیوں اور غداروں کو کچلنا اسلامی حکومت پر لازم ہے، دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں جاں بحق ہونے والے فوجی، پولیس اہل کار اور دوسرے افراد شہید اور قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔پاکستانی طالبان اور داعش عہدِ حاضر کے خوارج ہیں۔پولیو مہم کی مخالفت کرنے والے گمراہ اور خواتین ہیلتھ ورکرز کو قتل کرنے والے بدترین مجرم ہیں۔یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان محمد ضیاء الحق نقشبندی نے طلباء وطالبات کے ساتھ ’’اسلام اور دہشت گردی ‘‘کے موضوع پر منعقدہ مقامی ہوٹل میں فکری نشست کے موقع پر سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہی ۔