گریڈ 17 تا 20 کے اساتذہ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے ؒ : ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن
لاہور(سٹاف رپورٹر)ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے مرکزی صدر رشید احمد بھٹی،سکندر حیات سسرانا،ڈاکٹر اظہر علی،فیاض وڑائچ،سکندر ذوالقرنین ،احسان فرید،ملک ناصر عباس،محمد جمیل رضوی،محمد جمیل گُجر،غلام شبیر رجوکہ، حیدر علی کاظمی ،جلیل بھٹی،شاہ محمد رائو،وحید جاویداور دیگر راہنمائوںنے حکومت پنجاب کی طرف سے کلرکوں کو اپ گریڈ کرنے کے بعدگریڈ16 تک کے تمام اساتذہ کو اپ گریڈکرنے کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب میں مثالی خدمات سر انجام دینے اور حکومت کی طرف سے ہمیشہ نظر انداز کیئے جانے والے 17تا20گریڈ کے اساتذہ کو بھی اپ گریڈ کیا جائے۔