شیخ الحدیث عبد الحنان شاہ کو سپرد خاک کر دیا گیا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکزی رہنما و بلوچستان کے سابق ناظم اعلیٰ شیخ الحدیث سید عبدالحنان شاہ مختصر علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انہیں گذشتہ روز رضا بلاک علامہ اقبال ٹائون میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم نے پڑھائی جبکہ نماز جنازہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث کے رہنمائوں مولانا مبشر احمد مدنی، پروفیسر عبدالغفور راشد، پروفیسر عبدالرحمن لدھیانوی، حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، صدر پنجاب حافظ عمران تبسم، مہر محمد طارق ڈاہر، ذوالفقار علی فاروقی، دعوت و توحید کے مرکزی امیر میاں محمد جمیل، حافظ عبدالغفار روپڑی ، قاری محمد عزیر، مولانا ابراہیم میر محمدی، الشیخ جمیل الرحمن، پروفیسر نجیب اللہ طارق، رانا محمد نصر اللہ خاں، قاری حفیظ الرحمن عامر، حافظ بابر فاروقی رحیمی، مولانا نذیر احمد سبحانی، حافظ احمد شاکر، عبدالرحیم قریشی، عطاء الرحمن حقانی، عمران مجاہد، قاری حنیف مدنی، حافظ شفیق ندیم، مولانا زبیر عقیل، حافظ محمد ندیم، فخر الاسلام، حاجی بشیر سمیت سیاسی، مذہبی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم قاری عزیر اور مبشر احمد صوفی کے ہم زلف تھے ۔