چودھری ظہیر الدین سے اظہار تعزیت
لاہور (خصوص نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری، خرم نواز گنڈا پور ، میجر ( ر) سعید ، بشارت جسپال اور نور اللہ صدیقی نے ق لیگ کے سنیئر رہنما چودھری ظہر الدین خان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔