اظہار تعزیت
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے پیپلز پارٹی چنیوٹ کے صدر قاضی علی حسن کی اہلیہ کی وفات پر اُن سے تعزیت کی اُن کے ہمراہ صدر پیپلز پارٹی شیخوپورہ عاطف خان، ڈسٹرکٹ صدر حافظ آباد ملک شوکت بھی تھے بعد ازاں انہوں نے تحصیل صدر خانقاں ڈوگراں ضیاء انور ڈوگر کی وفات پر اُن کے بھائیوں مشتاق ڈوگر اور امجد ڈوگر کے ساتھ تعزیت کی اور دعا مغفرت کی۔
٭لاہور (پ ر) حاجی منور حسین (ر) صوبیدار کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے چوہدری شہباز احمد ایم پی اے، سماجی رہنما ملک محمد عارف، جنرل کونسلر ملک ابرابر باری، خاور خورشید اور محمد آصف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔