اسحاق ڈار کی نوازشریف سے ملاقات، سیاسی صورتحال، پارٹی امور، مقدمات پر تبادلہ خیال

لاہور + لندن (خصوصی رپورٹر + نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی رہنما اور نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار لندن میں علاج کرانے کے ساتھ شریف فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی جس کے بعد وہ میاں نواز شریف سے ملاقات میں ملک کے سیاسی حالات، پارٹی امور اور نیب میں مقدمات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادگان حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار ڈاکٹروں سے اجازت ملنے کے بعد وطن لوٹ آئیں گے۔