جیلانی پارک میں گل دائودی کی سالانہ نمائش شروع، 12 دسمبر تک جاری رہے گی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) کے زیر اہتمام جیلانی پارک لاہور میںگل دائودی کی سالانہ نمائش شروع ہوگئی ، نمائش12 دسمبر تک جاری رہے گی، مشیروزیراعلیٰ خواجہ احمد حسان نے نمائش کا افتتاح کیا، نمائش میں موسمِ سرما میںکِھلنے والے کم و بیش 250 اقسام کے گُلِ دائودی رکھے گئے ہیں۔ان پھولوں کی صحت و افزائش کے علاوہ نمائش میں سجاوٹ و آرائیش کا انداز مزید خوبصورتی بکھیررہا ہے۔خواجہ احمد حسان مہمانِ خصوصی نے نمائش میں حصہ لینے والے تمام شرکاء کے شاہکار پھولوں کو دیکھتے ہوئے پی ایچ اے کے ہارٹیکلچر سٹاف کی سجاوٹی مہارت کو بہت سراہا۔