ایم ایم اے سے اتحاد مسترد کرنے پر سمیع الحق کو مبارکباد پیش کرتے ہیں: ابوالخیر محمد زبیر

لاہور( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ایم ایم اے کیساتھ اتحاد کو مسترد کرنے کے فیصلہ پر مولانا سمیع الحق کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے طرز عمل سے ایم ایم اے بلکہ تمام مذہبی قوتوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کے باعث اب کوئی مولانا پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں۔