پنجاب حکومت نے6 افسروں کے تقرر تبادلے کے احکامات جاری کردئیے

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے 6 افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں نوٹیفکیشن کے مطابق بابر حیات تارڑ ممبر سوشل انفرسٹریکچر کو تبدیل کر کے ممبر پرائیوٹ سیکٹر ڈویلپمنٹ پی اینڈ ڈی تعینات کیا گیا۔ محمود الحسن ممبر پرائیوٹ سیکٹر پی اینڈ ڈی سوشل انفراسٹریکچر پی اینڈ ڈی۔ امیر بخش اے ڈی سی جی وہاڑی ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان ہدایت اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جھنگ، غلام یاسین سیکشن آفیسر سوشل ویلفیر اینڈ بیت المال کو اے ڈی سی جی ڈی جی خان تعینات کیا گیا ہے۔