قادری کے بعد عمران نے بھی کنٹینر تیار رکھنے کی ہدایت کر دی، ذرائع

لاہور (آئی این پی) ڈاکٹر طاہر القادری کے بعد عمران خان نے بھی اپنا کنٹینر تیار رکھنے کی ہدایت کر دی ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق جسٹس باقر نجفی انکوائری رپورٹ پبلک کئے جانے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنا دینے کی صورت میں ان کے دھرنے میں شامل ہونے کیلئے عمران خان نے بھی کنٹینر کی تیاری کی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کارکنوں کو لاہور سے اسلام آباد تک سفر کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا۔