پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے آج مظاہرے اور دھرنے کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کی طرف سے آج مظاہرے اور دھرنے کا اعلان

لاہور (نیوز رپورٹر) آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف آج نیو جنرل ٹرک سٹینڈ راوی روڈ نزد سبزی منڈی میں مظاہرہ کیا جائے گا اور شرکا دھرنا دیں گے اس حالے سے مرکزی صدر حاجی عبدالمجید خان اورگڈز سپریم کونسل کے سینئر نائب صدر چودھری ارشد نے کہا کہ 5 ستمبر کو احتجاجی ریلی بارش کے باعث موخر کرنا پڑی تھی۔