پرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا: رانا ثناءاللہ

 پرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا: رانا ثناءاللہ

لاہور (پ ر) صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ خاں نے مون لائٹ سکول نسبت روڈ اور علامہ اقبال ٹا¶ن لاہور میں یوم دفاع کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اندرونی اور بیرونی محاذ پر بے شمار خطرات کا سامنا ہے۔ پرامن اور خوشحال پاکستان کیلئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہو گا۔ ہماری افواج جدید اسلحہ و سازو سامان سے لیس ہیں لیکن دفاع وطن کے تقاضے آج بھی وہی ہیں۔ دشمن آج بھی ہماری یکجہتی کو نقصان پہنچانے کیلئے پر تول رہا ہے۔ مون لائٹ سکول کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا کہ کوئی بھی جنگ اپنے عوام کی مدد کے بغیر نہیں لڑی جا سکتی۔ کاشف ادیب اور ریحانہ کوثر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔