پاکستان کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا: ابتسام الہٰی

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
پاکستان کے دفاع کو یقینی بنانے کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا: ابتسام الہٰی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ حافظ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہاہے کہ 6ستمبر 1965کو فوج اور قوم کے اتحاد کی برکت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو ہندوستان کے مقابلے میں فتحیاب کیا، لیکن بدنصیبی کی بات یہ ہے کہ پاکستان کی سلامتی کو اس وقت سنگین نوعیت کے خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ فوج اور قوم کے درمیان اعتماد کی فضاءکو مزید گہرا کرنے کی اشدضرورت ہے۔ ڈرون حملوں کے تسلسل اور دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں شمولیت نے پاکستان کے دفاع کو کمزور کیا ہے۔ انہوں نے کہا وزیرستان اور بلوچستان میں فوجی آپریشن قومی مفاد میں نہیں ہے۔