پاکستانی حکمرانوں کے فیصلے عوامی جذبات کے منافی ہیں: ڈاکٹر مجاہد کامران

خبریں ماخذ  |  اپنے نمائندہ سے
پاکستانی حکمرانوں کے فیصلے عوامی جذبات کے منافی ہیں: ڈاکٹر مجاہد کامران

لاہور (اپنے نمائندے سے) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں کے فیصلے عوام کے جذبات کے منافی ہیں۔یہ بات انہوں نے پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع کے سلسلے میں ”پاکستان کی دفاعی صورتحال“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں سینئر دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل‘ معروف دانشور ڈاکٹر مجاہد منصوری‘ مولانا زبیر‘ ڈاکٹر اجمل نیازی‘ پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی‘ پروفیسر ڈاکٹر منصور سرور‘ جاوید سمیع اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر م جاہد کامران نے کہا امریکہ پاکستانی میڈیا کو رشوت دے رہا ہے اور ٹی وی پر تجزیہ کرنے والے افراد کے مفادات امریکہ سے وابستہ ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جنرل حمید گل نے کہا کہ امریکہ سے ہمارا کوئی بنیادی تنازعہ نہیں بلکہ کشمکش کی اصل وجہ اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ ہے۔ اسرائیل پاکستان کو اپنا دشمن نمبر ایک گردانتا ہے۔