ملکی سلامتی اور خود مختاری داو¿ پر لگ چکی ہے: احمد لدھیانوی

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
ملکی سلامتی اور خود مختاری داو¿ پر لگ چکی ہے: احمد لدھیانوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اہلسنت و الجماعت کے زیر اہتمام دفاع صحابہؓ و دفاع پاکستان کانفرنس مرکز اہلسنت فاروق ا عظمؓ سیکرٹریٹ جیا موسیٰ شاہدرہ میں منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وطن عزیزکے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ملک نظام خلافت راشدہ تمام مسائل کا حل ہے۔ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و خود مختاری داو¿پر لگ چکی ہے اک نیا مشرقی پاکستان جیسا سانحہ ہمارے سروں پر منڈلارہا ہے، بیرونی عناصر وطن عزیز میں دہشت گردی و فرقہ واریت کے ناسو¿ر کو پھیلانے اور ملک میں خانہ جنگی کی لہر پیدا کرنے کے لئے ٹارگٹ کلنگ کر رہا ہے۔