عوامی تحریک کا محبت سندھ ٹرین مارچ لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال، کسی صورت سندھ کوتقسیم نہیں ہونے دینگے. ایاز لطیف پلیجو

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
عوامی تحریک کا محبت سندھ ٹرین مارچ لاہور پہنچنے پر شاندار استقبال، کسی صورت سندھ کوتقسیم نہیں ہونے دینگے. ایاز لطیف پلیجو



لیبرپارٹی کی جانب سے لاہورریلوے اسٹیشن پرمحبت سندھ ٹرین مارچ کا بھرپوراستقبال کیا ، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ عوامی تحریک بلدیاتی نظام کے آرڈیننس کو مسترد کرتی ہے ،اسمبلیوں کے ہوتے بلدیاتی نظام کے ارڈیننس کی ضرورت نہیں تھی ، ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کراچی میں فساد پیدا کر رہے ہیں،
ایازلطیف پلیجونے کہاکہ کراچی کی تباہی میں عالمی طاقتیں بھی ملوث ہیں،موجودہ حکومت میں پٹواریوں کی نوکریاں بھی لاکھوں روپے میں بک رہی ہیں،لاہور ریلورے اسٹیشن پر مختصر قیام کے بعد محبت سندھ مارچ اسلام اباد روانہ ہوگیا جہاں ریلی کے شراکاء اسلام اباد پریس کلب کے سامنے دھرنا دینگے۔