طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

خبریں ماخذ  |  خصوصی رپورٹر
طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) فیئر فیلڈ ہائی سکول واپڈا ٹاﺅن کے طلبہ اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ مطالعاتی دورہ کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے تھری سٹار کالج فار گرلز والٹن روڈ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کسٹم کالونی والٹن روڈ‘ دی گرائمر سکول داروغہ والا‘ گورنمنٹ نیو اسلامیہ گرلز مڈل سکول نفیر آباد داروغہ والا‘ الفضل سلہری پبلک سکول گلستان کالونی شادباغ‘ گورنمنٹ تعلیم و تربیت ایلیمنٹری سکول نیو شادباغ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول وسن پورہ اور مدینة العلم ہائی سکول وسن پورہ لاہور کا وزٹ کیا۔