سفاری پارک میں دو ماہ قبل جنم لینے والے شیر کے تین بچوں میں بچ جانے والا آخری بھی ہلاک ہو گیا

خبریں ماخذ  |  سٹی رپورٹر
سفاری پارک میں دو ماہ قبل جنم لینے والے شیر کے  تین بچوں میں بچ جانے والا آخری بھی ہلاک ہو گیا

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور زو سفاری پارک میں دو ماہ قبل جنم لینے شیر کے تین بچوں میں بچ جانے والا آخری بچہ بھی گذشتہ روز جان کی بازی ہار گیا۔ سیکرٹری وائلڈ لائف شاہنواز بدر نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔ پورسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شیرنی کے بچے کے پھیپھڑے درست کام نہیں کر رہے تھے۔