جسٹس خواجہ شریف قتل سازش کیس: ملزم وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ اور سٹاف افسر طلحہ برکی کی عبوری ضمانت میں چودہ ستمبر تک توسیع کر دی.

جسٹس خواجہ شریف قتل سازش کیس: ملزم وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ اور سٹاف افسر طلحہ برکی کی عبوری ضمانت میں چودہ ستمبر تک توسیع کر دی.

عدالت میں سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کیا جائے جبکہ توقیر شاہ اور طلحہ برکی کی عبوری ضمانتوں میں بھی توسیع کر دی۔ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ سابق چیف جسٹس خواجہ شریف کے قتل سازش کیس سے ان کا کوئی تعلق نہیں سیاسی بنیادوں پر انھیں مقدمے میں ملوث کیا گیا ہے لہذا ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جائیں ۔کیس کی مزید سماعت چودہ ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے