بینظیر کے قتل کے بعد انتخابات ہوسکتے ہیں تو اب بھی ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی. مولانا فضل الرحمان

بینظیر کے قتل کے بعد انتخابات ہوسکتے ہیں تو اب بھی ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی. مولانا فضل الرحمان

لاہور میں نوائے وقت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ جماعت اسلامی ہے، تاہم ایم ایم اے کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرانوں سے نکلنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ کوئی بھی ادارہ اپنی آئینی حدود سے باہر نہ نکلے۔ ایک سوال کے جواب میں امیر جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ اگر بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد انتخابات ہوسکتے ہیں تو اب بھی الیکشن ملتوی ہونے کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ پر اس آپریشن کے بھیانک نتائج نکلیں گے، آنکھیں بند کرکے امریکی جنگ میں پارٹنر بننے کا نتیجہ سب نے دیکھ لیا، امریکہ نے اپنا کام بھی نکالا، الزامات بھی لگائے اور ہمیں دھمکیاں بھی دیں اس کے باوجود اُس کی دوستی کا دم بھرا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربات سے سبق سیکھتے ہوئے امریکی خواہش پر کوئی غلط فیصلہ نہ کیاجائے۔