امریکہ اور بھارت پاکستان توڑنے پر تلے ہوئے ہیں: صاحبزادہ فضل کریم

خبریں ماخذ  |  خصوصی نامہ نگار
 امریکہ اور بھارت پاکستان توڑنے پر تلے ہوئے ہیں: صاحبزادہ فضل کریم

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ دفاع پاکستان کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے، ملک میں قیام امن دفاع پاکستان کی ضمانت ہے، امریکہ اور بھارت پاکستان توڑنے پر تلے ہوئے ہیں، دفاعی اداروں پر الزام تراشی کرنے والے را اور سی آئی اے کے تنخواہ دار ایجنٹ ہیں۔ کرپشن نے ملکی ترقی کے راستے روک رکھے ہیں۔ پچھلے پانچ سال میں ایک سو بلین ڈالر پاکستان سے باہر منتقل ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ادارہ فکر و نظر کے زیراہتمام ”دفاعِ پاکستان کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں امراءکے کلب بن چکی ہیں۔ 98فیصد غریبوں کا کوئی نمائندہ اسمبلی میں موجود نہیں۔