پاکستانی دریاؤں پربھارت کی جانب سے بنائے گئے ڈیموں کے منصوبے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ۔

پاکستانی دریاؤں پربھارت کی جانب سے بنائے گئے ڈیموں کے منصوبے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کردی گئی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت نے دریائے جہلم، چناب اور سندھ پرڈیم بنانے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے، ان تینوں دریاؤں پر بھارت پینتیس ہزار میگا واٹ بجلی کی صلاحیت کے ڈیم تعمیر کر رہا ہے اور ہمارا دریاؤں کا پانی روک کر پاکستان کو بنجرکرنا چاہتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کشمیر پرساٹھ سال گزرچکے ہیں اورجبکہ بگلہیار ڈیم اور کشن گنگا ڈیم پر پندرہ سال سے مذاکرات ہو رہے ہیں ان مذاکرات کی آڑ میں بھارت نے ان ڈیموں کی تعمیر مکمل کرلی۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت حکومت کو احکامات جاری کرے کہ ان ڈیموں پرتعمیر رکوانے کے لیے عالمی عدالت انٓصاف سے رجوع کیا جائے ۔