لاہور: 3دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹس، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

لاہور (نمائندہ خصوصی+آئی این پی) لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے کارروائی کر کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاجن کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیاگیا ہے۔ اتوار کو سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ حساس اداروں کے اہلکاروں نے لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں سرچ آپریشن کیا تو اس دوران ابوبکر، شیر خان اور رحمدل نامی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کئے جانےوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جا رہا ہے جبکہ تینوں دہشت گرد وزیرستان کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے دو خودکش جیکٹس، 18 ڈیٹونیٹر، دو پستول اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔ دہشت گردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے۔
لاہور/ گرفتار