کوئی سیاسی انتقام سے خوفزدہ نہیں کرسکتا، حق کی بات کرتا رہونگا: پرویز مشرف

کوئی سیاسی انتقام سے خوفزدہ نہیں کرسکتا، حق کی بات کرتا رہونگا: پرویز مشرف

لاہور(آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سر براہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں‘ اتحاد اور یکجہتی ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے‘ پاکستان کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہوں۔ یوتھ ونگ پنجاب کے رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں ترقی اور خوشحالی آسکتی ہے اس لیے پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پا ک افواج کا ساتھ ہے اور پوری قوم دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان اسکی ترقی اور خوشحالی سب سے زیادہ عزیز ہے اور میں نے ہمیشہ ملکی مفادات کو ہی تر جیح دی۔ انہوں نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے اس لیے کوئی مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر خوفزدہ نہیں کرسکتا۔
پرویز مشرف