لاہور میں لاکھوں کی وارداتیں، مزاحمت پر فائرنگ سے لڑکے سمیت 2 افراد زخمی

لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے14سالہ لڑکے سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا۔ ملت پارک کے علاقہ میں دو ڈاکوئوں نے سلیم سے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے سلیم کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔ ملت پارک میں ہی ڈاکوؤں نے 14سالہ لڑکے سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تو اس نے بھی مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے اسے بھی گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نیسٹی رائے ونڈ میںمحمد اختر کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8لاکھ روپے، شاہدرہ ٹائون میں شرجیل کے گھر سے 5لاکھ روپے، ٹائون شپ میں ڈاکوئوں نے طارق محمود کی فیملی سے 6لاکھ روپے اور موبائل فون، لیاقت آباد میں ڈاکوئوں نے کامران کی فیملی سے 4لاکھ روپے، فیکٹری ایریا میں ارسلان کی فیملی سے 3 لاکھ روپے، غالب مارکیٹ میں عبداللہ کی فیملی سے 2 لاکھ روپے، مسلم ٹائون میں ڈاکوئوں نے اشفاق کی فیملی سے 1لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے مغلپورہ میں احسان میڈیکل سٹور میںگھس کر 9لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں مقصود احمد سے 5لاکھ دس ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹائون میں عامر کی دکان میںگھس کر سوا لاکھ روپے اور موبائل فون، سبزہ زار میں اظہرکی دکان میںگھس کر ڈیڑھ لاکھ روپے، جوہر ٹائون میں زین میڈیکل سٹور میںگھس ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں مدثر سے موٹر سائیکل، ہزاروں روپے اور موبائل فون، لٹن روڈ میں وقاص سے موٹر سائیکل، 23ہزار روپے، ہنجروال میں محمد اجمل کی دکان میںگھس کر50ہزار روپے اور موبائل فون، پرانی انارکلی میںڈاکوئوںنے زاہد محمود سے 55ہزار روپے، ریس کورس میں محمد حسن سے 31ہزار روپے اور موبائل فون، ڈیفنس اے میں غلام قادر سے 22ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ڈیفنس اے میں خالدکے گھرکے تالے توڑ کر ساڑھے 16لاکھ روپے، ہربنس پورہ میں محمد ظہیرکے گھرکے تالے توڑ کر ساڑھے 10لاکھ کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گجرپورہ سے احمد، فیصل ٹائون سے عرفان کی کاریں، لیاقت آبادسے اشفاق کا کیری ڈبہ جبکہ د اتا دربار سے عاصم، شادباغ سے علی، مصری شاہ سے ضیائ، جوہر ٹائون سے افتخار، باغبانپورہ سے ذوالفقار، کاہنہ سے رفیق، شاہدرہ سے ارشد، شاہدرہ ٹائون سے وقاص کی موٹر سائیکل چوری کر لیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع آبادی ریان پورہ میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر کریانہ سٹور لوٹ لیا۔ رقم اور موبائل چھین کر لے گئے۔ اسد علی اپنی دکان پر موجود تھا، موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دیکر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے عبدالمجید کے گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور چھ لاکھ کے زیورات، ساڑھے تین لاکھ روپے کی رقم لوٹ لی۔ ڈاکوئوں نے اعظم سے 35 ہزار روپے اور محسن علی سے 50 ہزار، تین موبائل چھین لئے۔ ہائوسنگ کالونی پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔
وارداتیں