قوم آپریشن متاثرین کی مدد کیلئے عید سادگی سے منائے: سنی اتحاد کونسل

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل سے وابستہ پچاس جیّد علماء و مشائخ نے پوری قوم کے نام اجتماعی اپیل میں کہا ہے کہ قوم اس سال متاثرین وزیرستان کی مدد کے لیے عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کرے اور عید کے لیے نئے کپڑے، جوتے اور دوسری اشیاء خریدنے کی بجائے وہی رقم اپنے بے گھر ہونے والے ہم وطنوں کے ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے تاکہ وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے ہمارے مسلمان بھائی، بہنیں، بچے اور بوڑھے بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔ آئی ڈی پیز کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا پوری قوم کا اخلاقی، دینی اور قومی فریضہ ہے۔