عمران ’’میں نہ مانوں‘‘ کا رویہ ترک کریں: عمران نذیر

لاہور(خبر نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ عمران خان ’’میں نہ مانوں‘‘ کا ضدی رویہ ترک کر دیں۔ آئندہ 10 انتخابات میں بھی ہارنے کے بعدوہ دھاندلی کا الزام ہی لگائیں گے۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر نے تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے پہلے عمران خان شدید غلط فہمی کا شکار ہو چکے تھے اور خود کو وزیراعظم سمجھ بیٹھے تھے۔انتخابات میں جب عوام نے انہیں بری طرح رد کر دیا تو ان کی آنکھیں کھل گئیں اورسہانا سپنا ٹوٹ گیا۔ اب وہ حواس باختہ ہو کر دھاندلی کا مسلسل راگ الاپ رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں جب پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف صف آراء ہے۔