طاہرہ آصف قتل کے شبہ میں سی آئی اے صدر نے 2 افراد کو حراست میں لے لیا

لاہور (نامہ نگار) ایم کیو ایم کی رکن قومی اسمبلی طاہرہ آصف کے قتل کے شبہ میں سی آئی اے صدر پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ سی آئی اے صدر نے ڈھائی ہفتے قبل اقبال ٹائون مون مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قتل ہونیوالی طاہرہ آصف کے قتل کے شبہ میں دو افراد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں سے ایک کا نام میاں منشاء ہے اور وہ جوہر ٹائون کا رہائشی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق میاں منشاء یوسی 116 سے سابق جنرل کونسلر بھی رہ چکا ہے اور کافی اثرورسوخ کا حامل ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت ظاہر نہیں ہوسکی ہے۔ سی آئی اے پولیس دونوں افراد سے نامعلوم مقام پر تفتیش کررہی ہے۔
گرفتار