روزے کا مقصد بھوکا پیاسا رہنا نہیں‘ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی ہے: منسوب رحیمی

لاہور (پ ر) بانی و مہتمم جامع مسجد و مدرسہ حلیمہ سعدیہ چوہان روڈ مولانا منسوب احمد رحیمی نے کہا ہے کہ روزے کا مقصد بھوکا پیاسا رہنا نہیں بلکہ اللہ تبارک تعالیٰ کی خوشنودی ہے۔ روزہ ایسی عبادت ہے جس کا اجر خود رب کائنات نے دینے کا وعدہ فرمایا ہے۔ اللہ تعالیٰ روزہ دار کے درجات بلند فرما دیتے ہیں۔ اس کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ روزہ انسانیت سے ہمدردی اور محبت کا درس دیتا ہے۔ یہ چند ایام بہت قیمتی ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھا لینے والے دنیا اور آخرت سنوار لیتے ہیں جبکہ ضائع کر دینے والوں کے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں آتا۔ اس ماہ مقدس میں غربا سے خصوصی شفقت کرنا چاہیے۔ نبی کریمؐ اس مہینے میں مثالی سخاوت کیا کرتے تھے۔