حکومت یا نظام کی تبدیلی کا اختیار صرف عوام کے پاس ہے: کامران مائیکل

لاہور(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ پرشب خون مارناانقلاب نہیں انتقام کے زمرے میں آ ئے گا ۔طاہرالقادری وضاحت کریں ان کے نزدیک انقلاب کامفہوم کیا ہے۔یہ انقلاب کس طرح آئے گا اورپاکستان میں کس دستور کے تحت حکومت قائم اورتبدیل ہوگی۔1973ء کے آئین کی روسے پاکستان میں حکومت یانظام کی تبدیلی کااختیار صرف عوام کے پاس ہے اوریہ ان کے ووٹ سے آئے گی ۔طاہرالقادری یاکوئی دوسراسیاستدان سسٹم سے باہربیٹھ کرسسٹم کودرست نہیں کرسکتا ۔انتخابی اصلاحات کیلئے قانون سازی کااختیار صرف منتخب پارلیمنٹ کے پاس ہے ،کسی سڑک پریاچوک میں دھرنادینے سے بات نہیں بنے گی ۔