حکومت ناکام ہو چکی‘ زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آتی: محمود الرشید

لاہور(خبر نگار)انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے زیر اہتمام پی پی 140میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید ،،انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر خان نیازی، ایم پی اے ڈاکٹر نوشین حامد،پی پی 139کے ٹکٹ ہولڈر بھلی بٹ ،حماد اظہر،ولید اقبال،مہر واجد عظیم‘ نیلم اشرف‘ شیراز چیمہ‘  ثاقب ریاض سندھو نے افطار ڈنر میں خصو صی شرکت کی ،افطار ڈنر کے موقع پر اہل حلقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ، میاں محمود الرشید،ڈاکٹر یاسمین راشد اور زبیر خان نیازی نے افطار ڈنر کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120سے منتخب ہونے والے میاں نواز شریف نے ایک دن بھی اپنے حلقے کا دورہ نہیں کیا اہل علاقہ کے مسائل نہیں سنے ۔ حکومت زیادہ دیر چلتی نظر نہیں آ رہی سانحہ ماڈل ٹائون کے ذمہ دار وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ دینا چاہیے۔ رانا ثناء اللہ کی قربانی سے کوئی فائدہ نہیں۔ 
کشکول توڑے بغیر ملک ترقی کی راہ
پر گامزن نہیں ہو سکتا: مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ مو جو دہ نظام میں امیر اور غریب کا فرق ختم نہیں ہو سکتا اور نہ ہی ملک سے مہنگائی کا طوفا ن تھم سکتا ہے۔ کشکول حقیقت میں توڑے بغیر ملک ترقی کی راہ پر نہیں چل سکتا ہے قر ضوں نے آنے والی نسلوں کو بھی مقروض بنا دیا ہے۔