جمہوریت کے استحکام اور بالادستی کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے: عدنان اصغر ہنجرا

لاہور (پ ر) ڈپٹی سیکرٹری پیپلزپارٹی لاہور ریکارڈ اینڈ ایونٹ چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف کسی اے پی سی اور کسی اتحاد کی حمایت نہیں کریں گے اور جمہوریت کے استحکام اور بالادستی کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے مگر حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ ایسی پالیسیاں مرتب کریں کہ جس سے عوام کو ریلیف مل سکے مگر افسوس رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ اپنے عروج پر ہے۔ مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔ اشیاء خورد نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔