جمہوریت پٹڑی سے اتر گئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا: لیاقت بلوچ

جمہوریت پٹڑی سے اتر گئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی پر سیاسی جماعتوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے، حکومتیں عوام پر ظلم اور احتجاج کرنے والوں کو قتل کریں گی تو یہ سودا حکومتوں کے لیے ہی مہنگا ثابت ہوگا، ملک میں احتجاج پرامن ہو ، تبدیلی آئین کے دائرہ کار کے مطابق آئے تو اس میں ملک اور عوام کی بھلائی ہے، جمہوریت کو پٹڑی سے اتارا گیا تو کسی سیاسی جماعت کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا، جماعت اسلامی آئین ، آزاد عدلیہ ، جمہوری عمل کے تسلسل کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ عوامی مسائل اور حکومتوں کی ناکامی کے خلاف عوامی احتجاج جاری رکھے گی، ہم ایسے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے محلاتی سازشیں کامیاب ہوں اور آئین و جمہوریت پر شبخون مارا جائے ۔مصر ، بنگلہ دیش میں عوام کے خلاف ظالم حکمران ظالمانہ کاروائیاں کر رہے ہیں ۔