امت مشکلات کا شکار ہے‘ نجات کیلئے اللہ سے رجوع کرے: میاں جمیل

لاہور (پ ر) امت مشکلات کا شکار ہے‘ نجات کیلیء اللہ سے رجوع کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ روزہ ایثار اور صبر کا دیتا ہے۔ تحمل و برداشت کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ یہ عالم اسلام کے مسائل کا حل صرف اور صرف قرآن و حدیث پر عمل کرنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کی سازشیں ناکام بنا دے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو داخلی اور خارجی مشکلات کا سامنا ہے۔ علماء کرام حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ یہ عقیدہ توحید میں پختگی سے عمل پیرا ہونے سے ہی مشکلات سے نجات مشکل ہے۔