سیالوی نے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر مخالفت شروع کر دی;وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ

سیالوی نے بیٹے کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر مخالفت شروع کر دی;وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ

لاہور (آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پیر حمید الدین سیالوی کی آج بھی عزت کرتے ہیں، وہ اپنے بیٹے کو فیصل آباد سے (ن) لیگ کا ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے، پارٹی نے ان کے بیٹے کو ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے مخالفت کر دی۔ وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرے استعفے کی ڈیمانڈ ساڑھے چار سال سے ہو رہی ہے اس استعفے کی ڈیمانڈ کرنے والے تو بہت زیادہ لوگ ہیں۔ وہ 15 مسلم لیگی ایم این اے کون ہیں جو استعفیٰ دینا چاہتے ہیں وہ سامنے تو آئیں، انتظامیہ کو تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تھا کسی کو مارنے کا نہیں، یہ بات درست ہے کہ وزیراعلیٰ کو پتا چلتے ہی انہوں نے پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے آپریشن رکوانے کا حکم دیا تھا، قانون کی نظر میں جسٹس باقر نجفی کی سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر پیش کی گئی رپورٹ کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔