امریکہ کا دہشتگردوں کیخلاف خود کارروائی کا اعلان کھلی جارحیت ہے: ساجد میر

امریکہ کا دہشتگردوں کیخلاف خود کارروائی کا اعلان کھلی جارحیت ہے: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر امریکہ کا خود آکر کارر وائی کرنے کا اعلان کھلی جارحیت ہے۔امریکہ بھارت کی سرپرستی کرنا چھوڑ دے تو دہشت گردی پر قابو پایاسکتا ہے ۔ پاکستان کے کھلے دیرینہ دشمن بھارت کو امریکہ اپنا فطری اتحادی قرار دے رہا ہے ۔ یہ پالیسی خطے میں قیام امن کی راہ میں سے بڑی رکاوٹ ہے۔ پرامن بقائے باہمی کے اصول کے تحت ہم امریکہ کے ساتھ تعلقات میں خرابی نہیں چاہتے۔ ۔مگر ہم اپنی آزادی اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ بھی نہیں کرسکتے۔ جب سے بھارت کو افغان امن عمل کے نام پر پاکستان کی نگرانی کا کردار سونپا گیا ہے۔