مودی سرکار بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر میں کامیاب نہیں ہوگی: عبدالرحمن مکی

مودی سرکار بابری مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر میں کامیاب نہیں ہوگی: عبدالرحمن مکی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی اور مولانا امیر حمزہ نے کہا ہے کہ بی جے پی اور مودی سرکار کی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔بابری مسجد کی جگہ ان شاء اللہ دوبارہ مسجد ہی تعمیر ہو گی اور اس کے دفاع کیلئے مسلمان اپنی جانیں تک قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بابری مسجد شہید کئے جانے کو 25برس گزر چکے ہیں لیکن ہندو انتہاپسند لیڈروں ایل کے ایڈوانی، اشوک سنگھل ودیگر سمیت کسی مجرم کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ احیاء سیرۃ النبی ﷺ سے ہی اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ ممکن ہے۔ جنت نظیر وادی کشمیر انڈین فوج کی دہشت گردی سے لہو رنگ ہوچکی۔