ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وی سی کی تعیناتی سے روک دیا

ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وی سی کی تعیناتی سے روک دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی تعیناتی کرنے سے روک دیا ہے۔ چیف جسٹس نے ڈاکٹر ظفر اقبال کی درخواست پر سماعت کی جس میں زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل احسن بھون نے الزام لگایا کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ تعیناتیوں کے عمل پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ وکیل کے مطابق پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے بارے میں پہلے ہی رہنما اصول فراہم کئے جا چکے ہیں لیکن زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی تقرری کے لیے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واضح کیا کہ پہلے تعیناتی کے طریقہ کار کو واضح کیا جائے اس کے بعد عدالت فیصلہ سنائے گی۔ درخواست پر مزید کارروائی 21 دسمبر کو ہوگی۔