فارم کی شرط ختم کرنیکی یقین دہانی کرادی
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈی ایجوکیشن لاہورنے نویں جماعت میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط ختم کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کی جس میں نویں جماعت میں داخلے کے لئے ب فارم کی شرط کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل شیراز ذکا!یڈووکیٹ نے بتایا کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے نویں جماعت میں داخلے کیلئے ب فارم کی شرط عائد کر رکھی ہے۔ اس شرط کوئی ضرورت اور جواز نہیں ہے۔ وکیل کے مطابق ب فارم کی شرط سے طلبہ کے پیسوں اور وقت کا ضیاع ہو رہا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 نو مبر تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو آئندہ سماعت پر مزید دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔