پنجاب میں سرکاری گندم کی اجرائی قیمت 1300روپے فی من مقرر، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 770 ہو گی
لاہور (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب نے فلور ملوں کے لئے سرکاری گندم کی اجرائی قیمت 1300روپے فی من مقرر کر دی جس کے تحت 20کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 750روپے جبکہ پرچون قیمت 770روپے ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کی فلور ملوں کو سرکاری گندم کا اجراء15اکتوبر سے قبل کر دیا جائے گا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے حکومت پنجاب کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پنجاب کے عوام کو آٹا مستحکم نرخوں پر بآسانی میسر آئے گا ۔ واضح رہے کہ فلور ملز ایسوسی ایشن نے اس اعلان سے قبل 20کلو آٹے فی تھیلے کی قیمت میں 15روپے کا اضافہ کرنا تھا جو اب نہیں ہوگا ۔
سرکاری گندم/ اجرائی قیمت