بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری ہونے کے باوجود فنڈز کے اجراءپر الیکشن کمیشن کو نوٹس
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری ہونے کے بعد دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجراءکے خلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار محمد اشفاق کی طرف سے وکیل نے فاضل عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پنجاب نے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا بڑا منصوبہ تیار کر لیا۔ حکومت نے ووٹروں کو اپنے امیدواروں سے متاثر کرنے کے لئے دو ارب ساٹھ کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیئے جو کھلی دھاندلی ہے۔