وزیراعلیٰ کی کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کیلئے 15دن کے اندر سمری بھجوانے کی ہدایت
لاہور(سپیشل رپورٹر)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کہ احتجاج کی بدولت وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری فنانس کو حکم دیا ہے کہ صوبہ کے پی کے کی طرز پر پنجاب کے کلریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کیلئے15دن کے اندر مثبت سمری بناکر منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری ارسال کریں۔ایپکا پنجاب کے صدر محمد سلطان مجددی،جنرل سیکرٹری عبدالشکور،مرکزی چیئرمین چوہدری محمد افضل نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔