پاکستان آگاہی پروگرام،مقامی سکول کی اساتذہ اور طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ،موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
لاہور(خصوصی رپورٹ)رحمت میموریل ہائی سکول ، امامیہ کالونی،عمرچوک،شاہدرہ کی طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویر ی گیلری بھی دیکھی۔دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لئے علامہ اقبال ؒکالج آف ٹیکنالوجی،سیدموج دریاروڈ،جین مندر، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول،گوپال نگر، گلبرگIII یونیک ہائی سکول،غوثیہ چوک،ٹائون شپ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول،راج گڑھ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول،ترگڑھ،شاہدرہ کا دورہ کیا۔مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 587تھی۔