نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نظام تعلیم ملک کیلئے ناگزیر ہے:لیاقت بلوچ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے عالمی ٹیچرز ڈے کے موقع پر گورنمنٹ کالج آف سائنس میں احترام اساتذہ واک میں شرکت کی ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ نئی نسل کی تربیت اور تعمیر کے لیے اساتذہ کا بہت اہم کردار ہوتاہے ۔ ملک میں نظریہ پاکستان سے ہم آہنگ نظام تعلیم ملک کیلئے ناگزیر ہے ۔